میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سینیٹر اعظم سواتی کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، پولیس کے حوالے

سینیٹر اعظم سواتی کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، پولیس کے حوالے

جرات ڈیسک
اتوار, ۴ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

کوئٹہ کی جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم سواتی کا 5 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔ پولیس کی جانب سے اداروں کے خلاف بیان دینے پر گرفتار پی ٹی آئی رہنما کو کوئٹہ میں ڈیوٹی مجسٹریٹ عبدالستار کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ دوران سماعت پولیس کے تفتیشی افسر نے اعظم سواتی کے 10روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تاہم عدالت نے اعظم سواتی کا پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں پولیس کے حوالہ کر دیا اور انہیں دوبارہ پانچ روز بعد متعلقہ عدالت کے سامنے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ اعظم سواتی کو سخت سیکیورٹی میں ڈیوٹی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ اعظم سواتی کو پیش کیے جانے کے موقع پر پی ٹی آئی بلوچستان کے صوبائی صدر اور سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری بھی ضلع کچہری پہنچے۔ قاسم سوری نے عدالت سے باہر آ کر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عدالت نے اعظم سواتی کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا ہے۔ واضح رہے کہ سینیٹر اعظم سواتی کو 3روز قبل اسلام آباد سے گرفتار کر کے راہداری ریمانڈ پر کوئٹہ منتقل کیا گیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں