میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کابل میں پاکستانی سفارت خانے پر حملہ، داعش نے ذمہ داری قبول کر لی

کابل میں پاکستانی سفارت خانے پر حملہ، داعش نے ذمہ داری قبول کر لی

جرات ڈیسک
اتوار, ۴ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ داعش خراسان نے کابل میں پاکستانی سفارتخانے پر حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق افغان حکام کے ساتھ مشاورت کے بعد ہم ان رپورٹس کی سچائی کی تصدیق کر رہے ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ حملہ دہشت گردی سے افغانستان اور خطے میں امن و استحکام کو لاحق خطرے کی نشاندہی کرتا ہے لہذا اس لعنت کو شکست دینے کے لیے تمام تر اجتماعی طاقت کے ساتھ عزم سے کام لینا چاہیے۔ دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان دہشت گردی سے نمٹنے کے اپنے عزم پر ثابت قدم ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں