میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کورونا وائرس ،سابق متنازع جج ارشد ملک انتقال کر گئے

کورونا وائرس ،سابق متنازع جج ارشد ملک انتقال کر گئے

ویب ڈیسک
جمعه, ۴ دسمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس میں سزا سنانے والے احتساب عدالت اسلام آباد کے سابق متنازع جج ارشد ملک کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے ، ارشد ملک کے کزن ایڈووکیٹ ثمر ملک نے ان کے انتقال کی تصدیق کردی ۔ ارشد ملک گزشتہ 25 روز سے اسلام آباد کے نجی ہسپتال شفا ہسپتال میں زیر علاج تھے ۔سابق جج ارشد ملک کی حالت گزشتہ 2 روز سے انتہائی تشویشناک تھی اور وہ وینٹی لیٹر پر موجود تھے ۔خاندانی ذرائع کے مطابق مرحوم کی نماز جنازہ مندرہ میں ادا کی جائے گی۔ مرحوم نے 2 بیٹیاں اور 2 بیٹے سوگوارن میں چھوڑے ہیں۔ سابق جج ارشد ملک نے نوازشریف کو نیب ریفرنس میں سزا سنائی تھی تاہم بعدا زاں ویڈیو سکینڈل آنے پر انہیں عہدے سے ہٹایا گیا تھا جس کے بعد جج ارشد ملک کو لاہور ہائیکورٹ کی انتظامی کمیٹی نے نوکری سے برخاست کر دیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں