بلاول بھٹو کی کورونا رپورٹ منفی آگئی
ویب ڈیسک
جمعه, ۴ دسمبر ۲۰۲۰
شیئر کریں
پاکستان پیپلزپارٹی(پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی کورونا رپورٹ منفی آگئی۔وزیراطلاعات سندھ ناصر شاہ نے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی کورونا رپورٹ منفی آنے کی تصدیق کر دی۔انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹو ابھی قرنطینہ میں ہیں، احتیاط جاری رہے گی تاہم کورونا منفی ہونے کے بعد بلاول بھٹو اب لاہور کے جلسہ میں شرکت کریں گے ۔