میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کوئی سیاستدان ایسا نہیں جو فوج کی نرسریوں سے پل کر جوان نہیں ہوا، شیخ رشید احمد

کوئی سیاستدان ایسا نہیں جو فوج کی نرسریوں سے پل کر جوان نہیں ہوا، شیخ رشید احمد

ویب ڈیسک
بدھ, ۴ دسمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملک میں کوئی ایک سیاست دان بھی ایسا نہیں جو فوج کی نرسریوں سے پل کر جوان نہیں ہوا ، سیاستدان ان آوارہ بطخوں کا نام ہے جو فوج کے گھونسلوں میں انڈے دے کر جوان ہوئے،فروغ نسیم کیخلاف غلط پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، ملک کی تینوں بڑی جماعتوں کی غیر ملکی فنڈنگ چیک کی جائے، مسلم لیگ (ن)برے طریقے سے پھنسے گی ،ممکن ہے آصف زرداری کے ساتھ پلی بارگین کی پیکج ڈیل ہوجائے،نواز شریف اگر مجرم ہونے کے باوجود بیرون ملک جاسکتے ہیں تو آصف زرداری کے خلاف کیس کا ابھی فیصلہ ہونا باقی ہے۔ ایک انٹرویو میں سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کے حوالے سے شیخ رشید نے کہا کہ میں پرویز مشرف کو غدار اور کرپٹ نہیں سمجھتا، اگر یہ دیکھنا ہے کہ کس کس نے غیر آئینی کام کیے تو پھر ایسے لوگوں کی ایک قطار ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں پتہ کہ ان کا ادارہ کیس کا فیصلہ رکوانے میں کوئی کردار ادا کر رہا ہے یا نہیں لیکن اسے کرنا چاہیے، فوج کا ایک نظام ہے اور یہ سیاست نہیں ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں