اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت ملتوی
ویب ڈیسک
بدھ, ۴ دسمبر ۲۰۱۹
شیئر کریں
احتساب عدالت میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی کے 11دسمبر تک ملتوی کر دی گئی ۔ بدھ کو جج محمد بشیر کے رخصت ہونے کی وجہ سے ریفرنس پر سماعت نہیں ہو سکی۔آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت بغیر کاروائی 11 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی ۔وکیل صفائی اگلی سماعت پر تفتیشی افسر نادر عباس پر جرح جاری رکھیں گے۔