میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
تجاوزات آپریشن کے متاثرہ دکانداروں کو کیبن شاپس دینے کا فیصلہ

تجاوزات آپریشن کے متاثرہ دکانداروں کو کیبن شاپس دینے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
منگل, ۴ دسمبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

ایمپریس مارکیٹ کے اطراف انسداد تجاوزات آپریشن کے دوران متاثرہ ہونے والے دکانداروں کو کیبن شاپس دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مشیراطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ایمپریس مارکیٹ سے متصل زمین پر پارک اور یادگاربنائی جائے گی، ایمپریس مارکیٹ کے اطراف خالی کرائی گئی زمین کو فوری محفوظ کرنے کے لیے آہنی باڑ لگے گی، سندھ حکومت نے ایمپریس مارکیٹ کے اطراف کے کچھ حصے پر کیبن شاپس بنانے کا فیصلہ کیا ہے، کیبنز تجاوزات سے متاثرہ دکانداروں کو الاٹ کیے جائیں گے۔مشیراطلاعات مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ چھوٹے سائز کے کیبن شاپ کو خصوصی طور پر ڈیزائن کرایا جائے گا۔ اس کے علاوہ ایمپریس مارکیٹ کے اطراف سے سٹی ٹور ڈبل ڈیکر بس چلانے کا بھی پلان ہے، جبکہ وزیراعلیٰ سندھ نے متعلقہ محکموں کو ایمپریس مارکیٹ کی وسیع اراضی کے متبادل پلان بنانے کی ہدایت کردی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں