مسافروں کا سامان گم کرنے والی ایئر لائنز جرمانہ ادا کریں گی
ویب ڈیسک
منگل, ۴ دسمبر ۲۰۱۸
شیئر کریں
مسافروں کا سامان گم کرنے والی ایئر لائنز مسافروں کو اس جرمانہ ادا کریں گی، سول ایویشن اتھارٹی نے کیرج ایئر ایکٹ نافذ کردیا۔تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے مسافروں کے سامان گم ہونے کی مسلسل شکایات پر کیرج ایئر ایکٹ نافذ کیا گیا ہے جس کے تحت مسافروں کا سامان گم کرنے یا ضائع ہو نے پر متعلقہ ایئر لائن ایک لاکھ 35ہزار روپے جرمانہ کی مد میں مسافروں کو ادا کرے گی۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے، ائیر بلیو، شاہین ایئر ، امارات ایئر لائن، اتحاد ایئر، گلف اور قطر سمیت دیگر ایئر لائنز ہر سال مسافروں کا کروڑوں روپے کا سامان گم یا ضائع کر دیتی ہیں۔