سندھ بلڈنگ ،اسکیم 33 میں فلک ناز ٹوئن ٹاور سے خطرہ ، افسران کی چشم پوشی
شیئر کریں
ناجائز اور ناقص تعمیرات میں ملوث بلڈر مافیا کو سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے پیدا گیر افسران نے مکمل معاونت فراہم کررکھی ہے ،اس کا اندازہ اسکیم 33 میں قائم فلک ناز ٹوئن ٹاور سے لگایا جاسکتا ہے ،تعمیراتی ضابطوں کے خلاف تیار کی جانے والی عمارت انسانی جانوں کے لیے انتہائی خطرناک بتائی جاتی ہے ، جس جانب سے متعلقہ ذمہ دار ان نے پراسرار چشم پوشی اختیار کررکھی ہے ، ڈپٹی ڈائریکٹر قربان جمالی ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر عدیل قریشی اور انسپکٹر الطاف سومرو نشاندہی کے باوجود دانستہ مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کررہے ہیں ، ذرائع کے مطابق عمارت میں فائر فائٹنگ سسٹم اور ہنگامی اخراج کی سنگین خلاف ورزیاں ہیں ، جسے دانستہ نظر انداز رکھا گیا ہے جبکہ عدالتی احکامات کو بھی یکسر انداز کردیا گیا ہے ، جس کا براہ راست فائدہ غیرقانونی تعمیرات مافیا کو پہنچ رہا ہے لیکن تحقیقات پر مامور ادارے اس جانب سے غفلت کا شکار ہیں ۔