میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ انسداد رشوت ستانی چیئرمین کو بااختیار بنانے کا فیصلہ ،مسودہ تیار

محکمہ انسداد رشوت ستانی چیئرمین کو بااختیار بنانے کا فیصلہ ،مسودہ تیار

ویب ڈیسک
پیر, ۴ نومبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

 

( رپورٹ: جوہر مجید شاہ ) اینٹی کرپشن سندھ کا ‘ شیڈول آف اسٹیبلشمنٹ ‘ سمیت نافذ العمل طریقہ کار میں تبدیلیوں کا حتمی فیصلہ نئے سسٹم کے تحت سرکل انچارج کی پوسٹ ختم جبکہ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سندھ کی جگہ ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن 20 گریڈ کیساتھ ‘ سیکریٹری اینٹی کرپشن کی آسامی تخلیق، چیئرمین اینٹی کرپشن گریڈ 21 کا افسر ہوگا جبکہ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ منتخب نمائندہ بھی چیئرمین اینٹی کرپشن لگانے پر غور شروع کردیا گیا ہے سفارشات و تجاویز مرتب کر لی گئیں نئے متوقع سسٹم کے تحت کسی بھی کاروائی کیلے کمشنر کراچی و چیف سیکریٹری سے اجازت طلب کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی نئے مسودے کو اسمبلی سے منظوری کے لئے محمد بخش مہر منظور کرانے کیلے پیش کریں گے مسودے کے مزید نکات کے تحت چارج کردہ اعلی افسران کے کیسوں کی منظوری بھی اب چیف سیکریٹری و کمشنر کے بجائے چیئرمین اینٹی کرپشن کا اختیار ہوگا جبکہ ہر ضلع میں ڈپٹی ڈائریکٹر انچارج ہوگا۔ اضلاع میں سرکل سسٹم ختم ادھر ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اینٹی کرپشن میں سسٹم افسران نے کمر کس لی بھاری رقوم لے کر ڈپٹی ڈائریکٹر بننے اور من پسند ضلع لینے کلے تگ و دو بھی شروع ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ آئندہ اسمبلی اجلاس کے ایجنڈے میں سر فہرست اینٹی کرپشن کی ری آرگنائزیشن ہوگی نئے سسٹم سے کس کو کتنا فایدہ و نقصان ہوگا اس بات کا تعین وقت اور اسمبلی سیشن میں نوک جھونک سے ظاہر ہو جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں