میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ صحت سندھ میں مستقل ڈی جی ہیلتھ کی تقرری نہ ہو سکی

محکمہ صحت سندھ میں مستقل ڈی جی ہیلتھ کی تقرری نہ ہو سکی

ویب ڈیسک
هفته, ۴ نومبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ: مسرور کھوڑو) محکمہ صحت سندھ میں مستقل ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ کی تقرری نہ ہو سکی، نگران وزیر صحت سندھ نے سروس اسپتال حیدرآباد کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ وقار محمود کو ڈی جی ہیلتھ کی اضافی چارج دیدی،جونیئر ڈاکٹر پیر غلام حسین کو ڈی جی ہیلتھ کی چارج دینے پر سینیئر ڈاکٹرز نے احتجاج کیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق محکمہ صحت سندھ کے سابق ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر ارشاد میمن کے ایک سال چھٹی پر جانے کے دوران سیکریٹری صحت کی جانب سے ڈاکٹروں کی سینارٹی لسٹ میں 879 نمبر پر موجود گریڈ 19 کے جونیئر ڈاکٹر پیر غلام حسین پر ڈی جی ہیلتھ کے عہدے کی نوازش کردی گئی تھی، جس پر گریڈ 20 کے سینیئر ڈاکٹرز نے احتجاج کیا، نگران وزیر صحت سندھ سعدخالد نیاز نے نوٹس لے کر ڈی جی ہیلتھ کے عہدے پر گریڈ 20 کے ڈاکٹر کی تقرری کے لیے 11 ڈاکٹرز کو انٹرویوپر بلالیا، جس میں ہیلتھ مینجمنٹ کیڈر کا ڈاکٹرسید محمد خالد، شجاعت علی، احمد مجتبیٰ میمن، شبنم کریم، وقار محمود اور وفاق میں ڈیپوٹیشن پر آئے محمد احمد قاضی شامل تھے، جبکہ جنرل کیڈڑ کا ڈاکٹر سید محمد احمد مسعود، ڈاکٹر ارشاد احمد، مبشر علی کولاچی، منظور علی جکھرانی اور عبدالجبار شامل تھے، نگران وزیر صحت سندھ سعد خالد نیاز کی منظوری کے بعد سیکریٹری صحت منصور عباس رضوی نے سروس اسپتال حیدرآباد کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ وقار محمود کو ڈی جی ہیلتھ کی اضافی چارج دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق مستقل ڈی جی ہیلتھ کی تقرری تک وقار محمود چارج دی گئی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں