میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اورماڑہ ،پسنی ، دہشت گردوں کا حملہ، 14 فوجی جوان شہید

اورماڑہ ،پسنی ، دہشت گردوں کا حملہ، 14 فوجی جوان شہید

ویب ڈیسک
هفته, ۴ نومبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز کی 2 گاڑیوں پر حملہ کر کے پاک فوج کے 14 جوانوں کو شہید کر دیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز کی 2 گاڑیوں کو اورماڑہ پسنی میں نشانہ بنایا گیا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دہشت گردوں کو پکڑنے کیلئے آپریشن جاری ہے، دہشت گردوں کو پکڑ کر کٹہرے میں لایا جائے گا۔آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں، ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط بناتی ہیں۔نگراں وزیراعلی بلوچستان علی مردان ڈومکی نے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ پر مامور جوانوں پر حملہ بزدلانہ فعل ہے ، دہشت گردی کے واقعات بلوچستان کا امن تباہ کرنے کی سازش ہیں ، بلوچستان کا امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں