میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سب کو الیکشن کا چاند مبارک ہو، اگلی باری ہماری ہو گی، بلاول بھٹو

سب کو الیکشن کا چاند مبارک ہو، اگلی باری ہماری ہو گی، بلاول بھٹو

ویب ڈیسک
هفته, ۴ نومبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کو کسی الیکشن میں لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں ملی، سب کو الیکشن کا چاند مبارک ہو، انتخابات کا اعلان ہونا بہت بڑی کامیابی ہے، بہتر ہوتا سپریم کورٹ کو مداخلت نہ کرنی پڑتی، پیپلزپارٹی اگلی بار پھر حکومت بنائے گی۔کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ سیلاب کے دوران سب نے مل کر کام کیا، پیپلزپارٹی کی کوشش رہی صحت کے شعبے عوام کے لیے مفت ہوں، مشکل وقت میں غریب عوام تک سہولتیں فراہم کیں۔انتخابات کے حوالے سے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ آپ سب کو الیکشن کا چاند مبارک ہو، انتخابات کا اعلان ہونا بہت بڑی کامیابی ہے، بہتر ہوتا کہ الیکشن کے لیے سپریم کورٹ کو مداخلت نہ کرنی پڑتی۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کو کسی الیکشن میں لیول پلئنگ فیلڈ نہیں ملی، اس الیکشن میں بھی کیسے لیول پلئنگ فیلڈ کی توقع کرسکتے ہیں، پیپلزپارٹی کی الیکشن مہم جاری ہے، میں نے الیکشن کمیشن کو تجویزدی تھی کہ تاریخ دے دیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں