میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ موسمیات کی  آج سردیوں کی پہلی بارش کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات کی آج سردیوں کی پہلی بارش کی پیش گوئی

جرات ڈیسک
جمعه, ۴ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں آج (جمعہ کو) موسم سرما کی پہلی بارش کی پیش گوئی کردی ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں موسم سرما کی پہلی بارش (آج ) 4 نومبر کو ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ موسم سرما کی پہلی بارش کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں برف باری بھی توقع کی جارہی ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ 6 نومبر کی رات سے 7 نومبر تک سندھ سمیت بلوچستان اور کراچی سمیت اندرون سندھ میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ شمالی بلوچستان سمیت بالائی علاقوں میں دن کا درجہ حرارت 5 تا 7 ڈگری کم ہونے اور جنوبی علاقوں میں دن کا درجہ حرارت 2 تا 4 ڈگری سینٹی گریڈ کم ہونے کا امکان ہے۔ علاوہ ازیں سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم سرد اورمطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں