میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
الیکشن کمیشن کے 2نئے ممبران کی تعیناتی کا صدارتی نوٹیفکیشن معطل

الیکشن کمیشن کے 2نئے ممبران کی تعیناتی کا صدارتی نوٹیفکیشن معطل

ویب ڈیسک
پیر, ۴ نومبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کے 2 نئے ممبران کی تعیناتی کا صدارتی نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔پیر کو اسلا م آباد ہائی کورٹ میں الیکشن کمیشن کے دو نئے ارکان کی تعیناتی کے خلاف وکیل جہانگیر خان جدون کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے حکم جاری کرتے ہوئے صدارتی نوٹیفکیشن معطل کردیا۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے کہا کہ آئندہ سماعت تک ممبران کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن معطل رہے گا، معاملہ پارلیمنٹ میں ہی طے ہونا چاہیے ، اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینٹ پر پورا اعتماد ہے ، پارلیمنٹ کی توقیر ہمارے لیے مقدم ہے ، پارلیمنٹ میں منتخب نمائندوں کو ایسے فیصلے خود کرنے چاہئیں۔ سرکاری وکیل نے موقف اپنایا کہ تین میٹنگز ہوئی ہیں لیکن حالات خراب ہونے کی وجہ سے پیش رفت نہیں ہو سکی، جس پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ جس معاملے کا آپ حوالہ دے رہے ہیں اس کو بھی پارلیمنٹ میں حل ہونا چاہیے ۔ عدالت نے استفسار کیا کہ ابھی قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کو کتنا وقت چاہئے ، جس پر وکیل نے استدعا کی کہ چار ہفتے کا مزید وقت دے دیا جائے ۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کی ریٹائرمنٹ بھی قریب ہے آپ جلد اس کو حل کرلیں، الیکش کمیشن اس وقت تقریبا غیر فعال ہے ، 7 دسمبر سے پہلے یہ معاملہ حل کر کے عدالت کو آگاہ کریں۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 5 دسمبر تک ملتوی کر دی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں