گنڈاپور نے ڈی چوک پر احتجاج کیلئے نئی حکمت عملی تیار کرلی
ویب ڈیسک
جمعه, ۴ اکتوبر ۲۰۲۴
شیئر کریں
گزشتہ ریلی میں پنجاب میں داخلے میں ناکامی کے بعد وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے نئی حکمت عملی تیار کرلی۔پاکستان تحریک انصاف کے ڈی چوک پر احتجاج کے لیے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے مسلسل رابطے شروع کر دیے ہیں۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ نے سوات، مالاکنڈ اور نوشہرہ سے ہیوی مشینری آج صوابی انٹرچینج پہنچانے کی ہدایت کی ہے جب کہ کھانے پینے کی اشیاء کے ٹرک اور خراب حالات سے نمٹنے اور شیلنگ سے بچنے کے لیے ماسک، نمک اور دیگر حفاظتی سامان بھی آج صوابی پہنچانے کی ہدایت کی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی نے وزرا اور ریجن صدور سے کہا ہیکہ ہمیں جتنے دن بھی سڑک پر گزارنے پڑے تو گزاریں گے اور واپسی کا کسی صورت تصور بھی نہ کیا جائے، ہم ڈی چوک پہنچ کر رہیں گے، آپ لوگ مکمل تیاری کریں کیونکہ یہ ہمارے لیے فائنل راؤنڈ ہے۔