میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ڈالر 250 کا ہوجائے گا، شبرزیدی

ڈالر 250 کا ہوجائے گا، شبرزیدی

ویب ڈیسک
بدھ, ۴ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

معروف معیشت دان شبر زیدی نے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے حوالے سے ہونے والے حکومتی فیصلے کو خوش آئند قرار دیا۔ خصوصی انٹرویو میں کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار افغان ٹریڈ کو مینج کیا گیا جو ملکی معیشت کے لئے ناسور بن چکی تھی۔پاکستان سے ڈالر افغانستان کے لئے پشاور اور کوئٹہ سے خریدے جاتے تھے ورنہ افغانستان کے پاس اتنے ڈالر ہی نہیں کہ وہ اتنے بڑے پیمانے میں اپنی امپورٹ کو چلا سکیں۔انہوں نے امید کا اظہار کیا ہے کہ افغان ٹریڈ کو مینج کرنے سے ڈالر کی قدر میں بھی کمی واقع ہوگی ،یہ ملکی معیشت کے لیے کافی اہم ہے ڈالر250 روپے تک آسکتا ہے ۔ افغان تاجر پاکستان سے کوئٹہ اور پشاور سے ڈالر خرید کر اسکو اپنی امپورٹ میں استعمال کرتے تھے یہی وجہ ہے کہ ڈالر کی غیر قانونی فروخت کو روکنے کے لیے انہی دونوں شہروں میں آپریشن کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 75 سال میں پہلی بار یہ ایسا موقع ہے جب افغانستان کی غیر قانونی ٹریڈ کو مینج کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل سلک فیبرکس پتی، گاڑیوں کے ٹائر کی تجارت کو بھی قانونی شکل دینے کی ضرورت ہے انہوں نے مذید کہا کہ گزشتہ روز جو افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے حوالے سے جو حکومتی فیصلے ہوئے ہیں میں اسکو انتہائی خوش آئند قرار دیتا ہوں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں