میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ زراعت سندھ ، ایگریکلچر ایکسٹینشن میں اربوں روپے کی کرپشن

محکمہ زراعت سندھ ، ایگریکلچر ایکسٹینشن میں اربوں روپے کی کرپشن

ویب ڈیسک
بدھ, ۴ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) محکمہ زراعت سندھ ،ایگریکلچر ایکسٹینشن میں اربوں روپے کی کرپشن کا انکشاف، سابقہ ڈائریکٹر جنرل کے سسٹم کا 3 سو سے زائد زرعی ادویات کی کمپنیوں کو این او سی جاری کرنے کا انکشاف، فی این او سی پر لاکھوں روپے لیے گئے ، ہدایت اللہ چھجڑو نے 20 سے زائد اکاؤنٹس کے ڈی ڈی اور پاور بھی اپنے پاس رکھے ، سابقہ ڈی جی کے سسٹم میں شامل افسران تحقیقاتی اداروں کے ریڈار پر آ گئے ،تفصیلات کے مطابق محکمہ زراعت کے ایگریکلچر ایکسٹینشن ونگ میں اربوں روپے کے میگا کرپشن کے ہوشربا انکشافات سامنے آئے ہیں، روزنامہ جرأت کو ملنے والی دستاویزات کے مطابق ایک مہینہ پہلے ریٹائرڈ ہونے والا ڈائریکٹر جنرل ہدایت اللہ چھجڑو 13 سال ڈی جی کے عہدے پر براجمان رہا اور 13 سال کے دوران اس نے محکمے کے 20 سے زائد اکاؤنٹس کے پاور اپنے پاس رکھے ، ہدایت اللہ چھجڑو نے ندیم کورائی، اسلام الدین راجپوت و دیگر افسران سے مل کر سسٹم تشکیل دیا اور اس سسٹم کو ڈی جی سسٹم کہا جاتا تھا، محکمہ زراعت کے ایگریکلچر ایکسٹینشن ونگ کے تمام معاملات ڈی جی سسٹم ہی دیکھتا تھا، ذرائع کے مطابق سسٹم نے گزشتہ چند سالوں میں 3 سو سے زائد زرعی ادویات کی کمپنیوں کو سندھ میں کام کرنے کی این او سیز جاری کی اور اکثر این او سیز بغیر قواعد و ضوابط اور انفرادی کے جاری کی گئیں، ذرائع کے مطابق فی کمپنی سے رجسٹریشن کی مد میں لاکھوں روپے رشوت لی گئی، ڈی جی سسٹم کے تحت محکمہ زراعت کی حیدرآباد میں موجود لیبارٹری میں زرعی ادویات کے سیمپل معیاری اور غیر معیاری کرنے میں بھی جعلسازی کرتے ہوئے سینکڑوں زرعی ادویات کو فٹ قرار دیا گیا،کے مطابق سابقہ ڈی جی نے تمام سسٹم جام کر رکھا تھا اور افسران کو زرعی ادویات و ڈیلرز کے خلاف کارروائی سے روک رکھا تھا، ذرائع کے مطابق 2 سو سے زائد کمپنیوں سے ماہانہ بھتہ وصول کیا جاتا اور اس کے عوض ان کے ویئر ہاؤسز اور ڈیلرز کو ہر قسم کا پراڈکٹس سرعام چلانے کی اجازت دی گئی تھی، ذرائع کے مطابق ہدایت اللہ چھجڑو نے دوران سروس اربوں روپے ہتھیا کر جائداد بنائی، ذرائع کے مطابق سابقہ ڈی جی ہدایت اللہ چھجڑو سمیت ان کے سسٹم میں شامل افسران تحقیقاتی اداروں کے ریڈار پر ہیں اور بڑے پیمانے پر تحقیقات کے ساتھ کارروائی کا امکانات ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں