میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شرجیل میمن کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

شرجیل میمن کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

جرات ڈیسک
منگل, ۴ اکتوبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

سندھ ہائیکورٹ نے وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔ سندھ ہائیکورٹ میں پی پی رہنما اور صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے کی نظرثانی درخواست پر جسٹس کے کے آغا کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے سماعت کی۔ سماعت کے دوران شرجیل میمن کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عدالت نے شرجیل میمن کی ضمانت منظور کرتے وقت نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دیا تھا، ان کو ملک سے باہر جانے کے لیے بار بار اجازت لینا پڑتی ہے۔ وکیل نے کہا کہ شرجیل میمن ٹرائل کورٹ میں باقاعدگی سے پیش ہورہے ہیں، ان کا نام مستقل ای سی ایل سے خارج کرنے کا حکم دیا جائے۔ نیب اور وفاقی حکومت کے وکیل نے بھی شرجیل میمن کا نام ای سی ایل سے ہٹانے کی حمایت کی۔ سندھ ہائی کورٹ نے فریقین کا موقف سننے کے بعد شرجیل میمن کی نظر ثانی کی درخواست منظور کر لی اور نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں