میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ڈی جی ملیر ڈیولپمنٹ سہیل عرف بابو کے خلاف تحقیقات ،چیف سیکریٹری نے رپورٹ طلب کرلی

ڈی جی ملیر ڈیولپمنٹ سہیل عرف بابو کے خلاف تحقیقات ،چیف سیکریٹری نے رپورٹ طلب کرلی

ویب ڈیسک
منگل, ۴ اکتوبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

( رپورٹ: عقیل احمد ) چیف سیکریٹری سندھ نے سیکریٹری محکمہ بلدیات کو حکم دیا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی محمد سہیل عرف بابو کے خلاف الزامات کی مکمل تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کریں ایم ڈی اے ملازمین رانا وقار اور دیگر نے چیف سیکریٹری سندھ کو دو صفحات کی درخواست اور 80 صفحات پر مشتمل دستاویزی ثبوت فراہم کئے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ سہیل بابو کی تقرری ڈی ایم سی ضلع شرقی میں کلرک کے طور پر ہوئی تھی انہوں نے جعلسازی اور سفارش کے ذریعے ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں آئے سپریم کورٹ کے حکم پر ان کو ہٹاکر اصل محکمہ یعنی ڈی ایم سی شرقی میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی مگر انہوں نے غیر قانونی طور پر ایس اینڈ جی اے ڈی میں رپورٹ کی اور پھر وہیں سے غیر قانونی طور پر محکمہ بلدیات میں آئے محکمہ بلدیات نے سپریم کورٹ کے حکم پر دوبارہ ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل بنے پھر ان کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر ہوئی تو ایک مرتبہ پھر محکمہ بلدیات نے انہیں حیدرآباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں ڈائریکٹر جنرل بنا کر بھیجا اور ایک سال کے اندر سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے انہیں ایم ڈی اے میں دوبارہ ڈی جی بنادیا جب ادارے کے ملازمین نے ان کی دوسری مرتبہ غیرقانونی طور پر تقرری کے خلاف آواز اٹھائی تو ایک درجن ملازمین کی تنخواہیں روک دی ہیں اس درخواست پر چیف سیکریٹری سندھ نے سیکریٹری بلدیات کو تفصیلی رپورٹ ارسال کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ اس رپورٹ پر کارروائی کی جاسکے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں