ذبیح اللہ مجاہد کی والدہ کی رسم قُل کے دوران دھماکہ،5افرادجاں بحق
ویب ڈیسک
پیر, ۴ اکتوبر ۲۰۲۱
شیئر کریں
افغانستان کے دارالحکومت کابل کے علاقے چمن عید گاہ مسجد کے قریب بم دھماکے میں 5افرادجاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ ترجمان طالبان حکومت دھماکہ ذبیح اللہ مجاہد کی والدہ کی رسم قُل کے دوران ہوا۔ کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بھی کابل میں دھماکے اور اس کے نتیجے میں متعدد افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے تاہم دھماکے میں جاں بحق اور زخمیوں کی تعداد نہیں بتائی ۔ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھاکہ کابل میں عیدگاہ مسجد کے دروازے پر بم دھماکے میں متعدد افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔رپورٹس کے مطابق دھماکے کی ذمہ داری فوری طور پر کسی نے قبول نہیں کی ہے۔یاد رہے ترجمان افغانستان حکومت ذبیح اللہ کی والدہ دو روزقبل انتقال کرگئی تھیں اور اتوار کو اس کی رسم قُل تھی کہ اس دوران بم دھماکہ ہوا۔