عمر شریف ہنسانے ،رْلانے کے فن سے واقف تھے، قوی خان
ویب ڈیسک
پیر, ۴ اکتوبر ۲۰۲۱
شیئر کریں
پاکستان کے نامور اداکار اور کامیڈی کے بے تاج بادشاہ عمر شریف کے انتقال پر سینئر اداکار قوی خان نے کہا ہے کہ کامیڈی کے بے تاج بادشاہ عمر شریف کسی تاج کے محتاج نہ تھے۔اداکار قوی خان نے کہا کہ ان کی عظمت کے سامنے کسی تاج کی کوئی حیثیت نہیں تھی، وہ ہنسانے اور رْلانے دونوں کے فن سے بخوبی واقف تھے۔سینئر اداکار بہروز سبزواری کا کہنا تھا کہ عمر شریف فخرِ پاکستان تھے۔بہروز سبزواری نے کہا کہ لوگ عمر شریف کا کھڑے ہوکر استقبال کرتے تھے۔