میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکومتی اداروں ، کارپوریشنوں کے قرضے ساڑھے13کھرب سے تجاوز

حکومتی اداروں ، کارپوریشنوں کے قرضے ساڑھے13کھرب سے تجاوز

ویب ڈیسک
جمعرات, ۴ اکتوبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

حکومتی اداروں اور کارپوریشنوں کے مقامی بینکوں سے قرضے ساڑھے13کھرب روپے سے تجاوزکر گئے ہیں۔رواں مالی سال کے پہلے 11 ہفتوں کے دوران سرکاری اداروں اور کارپوریشنوں نے بینکوں سے 61ارب 36 کروڑ 80 لاکھ روپے کے نئے قرضے لیے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق یکم جولائی سے 15 ستمبر تک سرکاری اداروں اور کارپوریشنوں نے بینکوں سے مجموعی طور پر61ارب 36کروڑ 80لاکھ روپے کے نئے قرضے لیے، جس کے باعث واپڈا، پی آئی اے، پاکستان اسٹیل، او جی ڈی سی اور دوسرے سرکاری اداروں اور کارپوریشنوں کی طرف سے مقامی بینکوں سے لیے گئے قرضوں کا مجموعی حجم 13کھرب 60ارب 87کروڑ روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا، جو جی ڈی پی کے 3.2 فیصد سے زیادہ ہے جبکہ سرکاری اداروں اور کارپوریشنوں کی طرف سے لیے گئے 325 ارب 20کروڑ روپے کے بیرونی قرضے ان کے علاوہ ہیں، رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ مقروض پی آئی اے ہے جس کا اندرونی قرضہ 146ارب روپے سے زیادہ ہے، واپڈا مقامی بینکوں کی 132 ارب روپے اور پاکستان اسٹیل 43ارب 20کروڑ روپے کی مقروض ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں