میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان نے انتخابی اصلاحات بل 2017 کی منظوری کو پاکستان میں جمہوریت کی تاریخ کا سیاہ دن قرار دیدیا

عمران خان نے انتخابی اصلاحات بل 2017 کی منظوری کو پاکستان میں جمہوریت کی تاریخ کا سیاہ دن قرار دیدیا

منتظم
بدھ, ۴ اکتوبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

نواز شریف کو سیاسی طور پر بچانے کیلئے آئین کا مذاق اڑایا گیا ٗ قوم کرپٹ مافیا کو مزید حکمرانی کا موقع نہیں دے گی ٗ ٹوئٹ
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے انتخابی اصلاحات بل 2017 کی منظوری کو پاکستان میں جمہوریت کی تاریخ کا سیاہ دن قرار دیا ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ آج پاکستان میں جمہوریت کی تاریخ کا سیاہ دن ہے کیونکہ پارلیمنٹ سے انتخابی اصلاحات بل منظور ہوگیا ہے جو ایک نااہل شخص کو سیاسی جماعت کا سربراہ بننے کی اجازت دیتا ہے۔عمران خان نے اپنی ٹوئیٹ میں کہا کہ نواز شریف کو سیاسی طور پر بچانے کیلئے آئین کا مذاق اڑایا گیا لیکن قوم کرپٹ مافیا کو مزید حکمرانی کا موقع نہیں دے گی۔خیال رہے کہ قومی اسمبلی میں انتخابی اصلاحات بل 2017 پیش کیا گیا تھا جسے اپوزیشن کی بھرپور مخالفت کے باوجود منظور کرلیا گیا۔ قومی اسمبلی سے منظور ہونے والے الیکشن ریفارمز بل 2017 کے متن کے مطابق کسی بھی رکن پارلیمنٹ کو 5 سال سے زائد مدت کے لئے نااہل نہیں کیا جاسکے گا جبکہ صدر مملکت کو عام انتخابات کی تاریخ کے اعلان کے لیے الیکشن کمیشن سے مشاورت کا پابند بنا دیا گیا ہے اور مردم شماری کے بعد نئی حلقہ بندیاں کرانا لازم ہوں گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں