میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سیلاب کے بعد نئی مصیبت ،کراچی کے بازار وںمیں سبزیوں کے ریٹ آسمان پر پہنچ گئے

سیلاب کے بعد نئی مصیبت ،کراچی کے بازار وںمیں سبزیوں کے ریٹ آسمان پر پہنچ گئے

ویب ڈیسک
جمعرات, ۴ ستمبر ۲۰۲۵

شیئر کریں

سندھ میں سیلاب ابھی تک پہنچا بھی نہیں کہ ذخیرہ اندوزوں نیسبزیاں 100 فیصد سے زائد مہنگی کردیں
حکومت ، انتظامیہ سرکاری نرخوں پر عملدرآمد کروائے، مصنوعی مہنگائی کے طوفان سے جینا دو بھر ہوجائے گا، شہری

سیلاب کی تباہ کاریوں کے اثرات کراچی کی مارکیٹوں اور بازاروں تک بھی پہنچنا شروع ہوگئے ہیں، سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سبزیوں کی قیمت میں سو فیصد سے زائد اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، 60 روپے فی کلو میں فروخت ہونے والے ٹماٹر کی قیمت اس وقت 200 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے۔روزمرہ کی سبزیاں تورئی اور ٹنڈا بھی 200 روپے سے لے کر 300 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت اور انتظامیہ سبزیوں کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد کروائے، مصنوعی مہنگائی کے طوفان سے جینا دو بھر ہوجائے گا، سندھ میں سیلاب ابھی تک پہنچا بھی نہیں ہے کہ سبزیاں اچانک مہنگی کی جارہی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں