کتابوں کی عدم دستیابی: سرکاری اسکولوں میں بچوں کا تعلیمی سال ضائع ہونے کا خدشہ
شیئر کریں
پندرہ سال سندھ میں مسلسل حکومت کرنے والی حکومت کے دعوں کا پول کھل گیا ہے۔ سندھ کے لاکھوں بچوں کا تعلیمی سال ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔تفصیلات کے مطابق سابق حکومت کی جانب سے بھاری بجٹ کے باوجود تعلیمی نظام میں بہتری نہ آ سکی۔ سندھ میں سرکاری اسکول کے طلبہ کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا۔ تعلیمی سال کا دوسرا ماہ شروع ہو چکا ہے تاحال بچوں کو کتابیں نہ مل سکیں۔ ذرائع کے مطابق 70 فیصد طلبہ کو ابھی تک کتابیں نہ مل سکیں۔ متعدد ڈی ای او کی جانب سے ڈائریکٹر اسکول کو خط بھی ارسال کر دیے ہیں۔ کتب کی عدم ستیابی کی وجہ سے اسکول میں طلبہ کی پڑھائی متاثر ہو رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق سرکاری اسکول کی ٹیچرز کو زبانی ہدایت کی ہے کہ بچے بازار سے کتابیں خریدیں۔ جبکہ بازار میں بھی سندھ ٹیکسٹ بک کی متعدد کتب دستیاب نہیں۔ کتابوں کی عدم دستیابی کے حوالے سے ڈائریکٹر اسکول سے متعدد بار رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن رابطہ نہ ہو سکا۔