میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سائفر کیس: عمران خان، شاہ محمود قریشی کی ضمانتی درخواستوں پر سماعت نہ ہو سکی

سائفر کیس: عمران خان، شاہ محمود قریشی کی ضمانتی درخواستوں پر سماعت نہ ہو سکی

جرات ڈیسک
پیر, ۴ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت نہ ہوسکی، جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین کی رخصت کے باعث سماعت سات ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔ چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں ضمانت کا معاملہ لٹک گیا۔ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین طبیعت ناسازی کے باعث چھٹیوں پر چلے گئے۔ عدالتی عملے کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم کو بتایا گیا کہ جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین آٹھ ستمبر تک چھٹیوں پر ہیں جس کے بعد لیگل ٹیم ایڈمنسٹریٹو جج راجہ جواد عباس حسن کی عدالت میں پہنچ گئی اور ضمانت کی درخواستیں سننے کی استدعا کر دی۔ ایڈمنسٹریٹو جج راجہ جواد عباس حسن نے ریمارکس دیے کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت کا ڈیوٹی جج نہیں ہوں، خصوصی عدالت کے معاملات نہیں سن سکتا۔ جوڈیشل کمپلیکس میں 24 عدالتیں ہیں، سب کے معاملات سن سکتا ہوں تاہم آفیشل سیکرٹ ایکٹ خصوصی عدالت کا معاملہ الگ ہے۔ یا تو آپ رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کریں یا پھر نو ستمبر تک انتظار کریں۔ پی ٹی آئی لیگل ٹیم کی جانب سے ایڈمنسٹریٹو جج کے ضمانت کی درخواستیں سننے کیلئے درخواست دائر کی گئی۔ پراسیکیوٹر ایف آئی اے کی جانب سے سائفر کیس کے معاملات سننے کی مخالفت کی گئی۔ ایڈمنسٹریٹو جج راجہ جواد عباس حسن نے سماعت بارہ بجے تک ملتوی کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹیو جج کے خصوصی عدالت کے معاملات سننے پر دلائل طلب کرلیے۔ پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم ایک بار پھر جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین کی عدالت پہنچی کو عملے سے درخواست کی کہ سائفر کیس کی سماعت جمعرات کو رکھ لیں۔ عملے نے سائفر کیس کی سماعت 7 ستمبر تک ملتوی کردی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں