میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اربوں روپے کی کرپشن، ڈائریکٹر جنرل ایگریکلچر ایکسٹینشن کی بیرون ملک فرارکی تیاری

اربوں روپے کی کرپشن، ڈائریکٹر جنرل ایگریکلچر ایکسٹینشن کی بیرون ملک فرارکی تیاری

ویب ڈیسک
پیر, ۴ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ:علی نواز) اربوں روپے کی کرپشن، ڈائریکٹر جنرل ایگریکلچر ایکسٹینشن کی بیرون ملک فرار ہونے کی تیاریاں، ہدایت اللہ چھجڑو رواں ماہ ریٹائر ہو جائینگے، ہدایت اللہ چھجڑو نے بیٹے کے ذریعے ریئل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کی، مختلف ناموں سے اربوں روپے کی زمین، کراچی و حیدرآباد میں جائیدادیں خریدیں، ذرائع، 13 سال میں سینکڑوں غیرقانونی زرعی ادویات کی کمپنیوں کو این او سیز جاری کی گئیں، تفصیلات کے مطابق اربوں روپے کی کرپشن میں ملوث ڈائریکٹر جنرل ایگریکلچر ایکسٹینشن ہدایت اللہ چھجڑو نے ریٹائرمنٹ کے بعد بیرون ملک فرار ہونے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں، ذرائع کے مطابق 12 سال سے ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر براجمان ہدایت اللہ رواں ماہ ریٹائرڈ ہو جائینگے، ہدایت کے خلاف نیب میں ٹڈی دل فنڈ میں گاڑی سمیت ادویات خریداری میں کروڑوں روپے کی خرد برد کی تحقیقات زیر تفتیش ہے، جبکہ اس کے خلاف اینٹی کرپشن میں بھی متعدد تحقیقات موجود ہیں، ذرائع کے مطابق ہدایت اللہ چھجڑو نے بیٹے کے ذریعے ریئل اسٹیٹ میں کروڑوں روپے کی سرمایہ کاری کی اور پلاٹس سمیت مختلف اثاثے بنائے، ہدایت اللہ نے اپنے عزیز و اقارب کے ناموں پر زرعی زمین خریدنے سمیت کراچی و حیدرآباد میں جائیدادیں لیں ہیں، ذرائع کے مطابق ہدایت نے کرپشن کے پیسے بیرون ملک بھی منتقل کئے ہیں، واضع رہے کہ ہدایت اللہ 13 سال ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر رہے اور اس دوران سینکڑوں زرعی ادویات کی کمپنیوں کو غیرقانونی این او سیز جاری کی گئیں اور اربوں روپے کے پراجیکٹس میں خرد برد کی گئی جس کی تفصیلات آئندہ شامل اشاعت کی جائیں گیَ


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں