کرتار پور راہداری کھولنے کے وعدے پر قائم ہیں، ترجمان دفتر خارجہ
ویب ڈیسک
بدھ, ۴ ستمبر ۲۰۱۹
شیئر کریں
ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ پاکستان کرتار پورراہداری کھولنے کے وعدے پر قائم ہے ۔ انہوں نے کرتارپورراہداری پربھارت سے مذاکرات کے لیے واہگہ بارڈرپہنچنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے کرتار پورراہداری پر تیاریاں مکمل ہیں ، پاکستان نے کرتار پور راہداری کا 90 فیصد کام مکمل کرلیا ہے ، وزیر اعظم عمران خان نے کرتار پور راہداری کھولنے کافیصلہ سکھ کمیونٹی کی درخواست پر کیا ۔