میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ میں 5ہزار سے زائد جعلی کھادوزرعی ادویات ضبط

سندھ میں 5ہزار سے زائد جعلی کھادوزرعی ادویات ضبط

ویب ڈیسک
پیر, ۴ اگست ۲۰۲۵

شیئر کریں

کھاد اور کیڑے مار زرعی ادویات کے 40 سے زائد نمونے جانچ کیلیے روانہ
ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ، وزیر زراعت

سندھ حکومت نے شہید بینظیر آباد،سجاول،سانگھڑاورگولاڑچی میں جعلی زرعی ادویات اور کھادفروشوں کیخلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے5318جعلی کھاداورزرعی ادویات ضبط کرلی ہیں۔ترجمان وزیر زراعت کے مطابق وزیر زراعت سردار محمد بخش مہر کی ہدایت پرمحکمہ زراعت کی ٹیم نے کارروائی کرتے زرعی ادویات و کھاد کے59مشکوک نمونے لیکر لیبارٹری بھیجے۔محکمہ زراعت کی ٹیم نے غیر رجسٹرڈ ڈیلرز کی دکانوں پر چھاپے مارکر تقریبا 5318 جعلی زرعی ادویات برآمدکیں۔ترجمان محکمہ زراعت نے بتایاکہ سجاول میں غیر رجسٹرڈ ڈیلر سے400 بیگ ہاپوگرینیول اور 68بیگ ورٹاکوزرعی مصنوعات برآمد کی گئیں۔گولاڑچی میں کارروائی کے دوران مختلف زرعی دکانوں سے ایف ایم سی یونائیٹڈپرائیویٹ لمیٹڈ کے ہزاروں بیگ بھی ضبط کیے گئے۔گولاڑچی میں 1000 جعلی بیگ زرعی فرٹیراگرینیول تحویل میں لے لیے گئے۔سانگھڑ اور شہید بینظیر آباد سے بھی کھاد اور کیڑے مار زرعی ادویات کے 40 سے زائد نمونے حاصل کرکے تجزیے کے لیے لیبارٹری بھیجا گیا۔ترجمان نے بتایاکہ جعلی اور غیر معیاری زرعی اشیا کی فروخت میں ملوث افراد کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے تاکہ سندھ کے کسانوں کو نقصان سے بچایا جا سکے۔انہوں نے کہاکہ یہ تمام زرعی ادویات دھان(چاول)کی فصل پر کیڑوں کے خاتمے کے لیے استعمال کی جا رہی تھیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں