میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیراعظم جو مرضی بیانات دیں، مطالبات تو تسلیم کرنا پڑیں گے(حافظ نعیم)

وزیراعظم جو مرضی بیانات دیں، مطالبات تو تسلیم کرنا پڑیں گے(حافظ نعیم)

ویب ڈیسک
اتوار, ۴ اگست ۲۰۲۴

شیئر کریں

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ وزیراعظم جو مرضی بیانات دیتے پھریں مطالبات تو تسلیم کرنا پڑیں گے۔فارم 47 والے اپنا خیال کریں، خالص عوامی مطالبات کو سیاست کا رنگ نہ دیا جائے ۔کسی کو اچھا لگے یا برا اب یہی سیاست جاری رہے گی، ہمیں حق دو ورنہ تحریک پورے ملک میں پھیلائیں گے، مطالبات سیدھے سادھے ہیں، حکومت کے پاس فرار کا کوئی راستہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ چھپ کر کارروائیاں کرنے کا وقت گزر چکا حکومتی ٹیم کو سامنے آنا ہوگا، کہیں ہمیں حکومتی مذاکراتی ٹیم کی تلاش کا اشتہار نا دینا پڑ جائے۔ان کا کہنا تھا کہ بجلی کے بلز کا بائیکاٹ اور حکومت ہٹاؤ تحریک کا آپشن بھی موجود ہے۔ کسی بھی وقت مارچ اسلام آباد لے جانے کا اعلان کرسکتے ہیں۔ آپ کے کنٹینرز ہمارے سامنے کوئی اہمیت نہیں رکھتے۔قطر میں حماس رہنماؤں سے ملاقات کے بعد وطن واپسی پر لیاقت باغ مری روڈ دھرنا میں پہنچنے پر جماعت اسلامی قیادت کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں حافظ نعیم الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے پاس باؤنسر یارکر کا آپشن بھی ہے ابھی باؤلر لائن اینڈ لنتھ کیساتھ باؤلنگ کر رہا ہیجب ہماری بیٹنگ آئی پھر سب کو لگ پتہ جائے گا، یہ دھرنا تاریخی ہونے جا رہا ہے، الیکٹیبل شخصیات کی سیاست دم توڑنے لگی ہے اب صرف عوامی سیاست آگے بڑھے گی۔حافظ نعیم نے کہا کہ عوام کے مطالبات پر توجہ دی جائے بارش دھوپ سمیت مشکلات کے باوجود عوام دھرنے میں آئے ۔ملک بھر میں دھرنے ہوں گے حکومت ہرصورت بجلی کی قیمتیں کم کرے، مطالبات کی منظوری تک دھرنا دیں گے،بجلی بلز کے لئے عوام گھر کا سامان فروخت کرنے پر مجبور ہیں۔حیران ہوتا ہوں جب سیاست اصل رخ پر آنے لگتی ہے تو وزیراعظم کی سطح کے لوگ بھی عوامی ایشوز کی نفی کرنے لگتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں