میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
توشہ خانہ کیس قابل سماعت قرار دینے کا فیصلہ کالعدم

توشہ خانہ کیس قابل سماعت قرار دینے کا فیصلہ کالعدم

ویب ڈیسک
جمعه, ۴ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

ہائیکورٹ نے توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس کو قابل سماعت قرار دینے کا سیشن کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔چیف جسٹس عامر فاروق نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے ٹرائل کورٹ کو ایک بار پھر درخواستیں سن کر فیصلہ کرنے کی ہدایت کردی۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے مختصر فیصلہ سنایا کہ سیشن کورٹ دوبارہ فریقین کو سن کر قابل سماعت ہونے سے متعلق درخواست پر فیصلہ کرے۔ ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کا حق دفاع ختم کرنے کیخلاف درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ ہفتے تک جواب طلب کرلیا۔تاہم ہائی کورٹ نے توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس دوسری عدالت منتقل کرنے کی پی ٹی ا?ئی کی درخواست مسترد کردی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ہمایوں دلاور ہی کیس کی سماعت کریں گے۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ فوجداری کیس کا تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے جج ہمایوں دلاور کے فیس بک اکاؤنٹ سے متعلق تحقیقات کا حکم دیا۔عدالت نے کہا کہ جج ہمایوں دلاور کے فیس بک اکاؤنٹ پر پوسٹیں مستند نہیں، ایف آئی اے معاملے کی انکوائری کرے، فیس بک پوسٹوں میں ملوث افراد کا تعین کرکے دو ہفتوں میں رپورٹ جمع کروائے۔تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ ٹرائل کورٹ قابل سماعت سے متعلق درخواست میں اٹھائے گئے تمام سوالات کا جواب دے، عدالت کو بتایا گیا کہ کیس کل حتمی دلائل کے لیے مقرر ہے، درخواست گزار یہ یقینی بنائیں عدالت جب بھی حتمی دلائل طلب کرے وہ دلائل دیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں