میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
میٹرک بورڈکراچی میں گریڈ 18کے افسر کی ناظم امتحانات تقرری چیلنج

میٹرک بورڈکراچی میں گریڈ 18کے افسر کی ناظم امتحانات تقرری چیلنج

ویب ڈیسک
جمعه, ۴ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

کراچی (رپورٹ: مسرور کھوڑو)میٹرک بورڈکراچی میں نچلے گریڈ 18کے افسر کی بطورناظم امتحانات تقرری کو نجی اسکول انتظامیہ نے سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا،چند روز قبل سیکریٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈز نے گریڈ 18کے عمران طارق بٹ کو گریڈ19ناظم امتحانات تعینات کیا ہے، قائم مقام ناظم امتحانات نے 2022میں 31ہزار فیل طلبہ کے نتائج تبدیل کر کے انہیں خاموشی سے پاس کیاتھا۔محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈزکی جانب سے میٹرک بورڈ کراچی میں سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف وزری کرتے ہوئے نچلے گریڈ 18کے افسر عمران طارق بٹ کو گریڈ19میں ناظم امتحانات تعینات کیا ہے، جبکہ ایک نجی اسکول انتظامیہ نے عمران طارق بٹ کی غیرقانونی تقرری کو سپریم کورٹ میں ارجنٹ سنوائی کے لئے پٹیشن دائر کی ہے، عمران طارق بٹ کوگذشتہ سال 2022کے اپریل ماہ میں بھی ناظم امتحانات تعینات کیا گیا تھا جبکہ بورڈ کے امتحانات میں 31ہزارفیل ہوئے طلبہ کے نتائج تبدیل کر کے انہیں پاس کردیا گیا، فیل طلبہ کو پاس کرنے کی منظوری عمران طارق بٹ نے دی تھی، انکشاف سامنے آنے کے بعد انہیں عہدے سے فارغ کیا گیا لیکن ایک بار پھر عمران طارق بٹ کی او پی ایس تعیناتی سوالیہ نشان ہے، سیکریٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈز مرید راہموں کی تعیناتی کے دوران میٹرک بورڈ کراچی میں مستقل ناظم امتحانات تعینات کرنے کے بجائے ایک سال میں 4ناظم امتحانات بدلے جا چکے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں