میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی ایک بار پھر رہائی کے فوری بعد گرفتار

تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی ایک بار پھر رہائی کے فوری بعد گرفتار

ویب ڈیسک
جمعه, ۴ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

انسداد دہشتگردی عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی کو رہا کردیا تاہم پولیس نے انہیں دوبارہ گرفتار کرلیا۔انسداد دہشتگردی عدالت میں شہریار آفریدی کے خلاف تھانہ نیو ٹاؤن میں درج کیس کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے انہیں عدالت کے سامنے پیش کیا۔عدالت نے شہریار آفریدی کو مقدمہ سے ڈسچارج کر دیا تاہم عدالت سے باہر نکلتے ہی انہیں دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔ راولپنڈی پولیس انہیں اڈیالہ جیل منتقل کردیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ نے شہریار آفریدی کو ایک مقدمے میں رہا کرنے کا حکم دیا تھا لیکن رات گئے انہیں اڈیالہ جیل سے رہائی کے فورا بعد گرفتار کرکے دوبارہ نظر بند کردیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے ان کی 15 روز کی نظر بندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں