میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
منظور کاکا کی درخواست ضمانت پر سماعت 9 اگست تک ملتوی

منظور کاکا کی درخواست ضمانت پر سماعت 9 اگست تک ملتوی

جرات ڈیسک
جمعه, ۴ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

اینٹی کرپشن عدالت نے سابق ڈی جی ایس بی سی اے منظور کاکا کی درخواست ضمانت پر سماعت 9 اگست تک ملتوی کردی ہے۔ صوبائی اینٹی کرپشن عدالت کے روبرو نسلہ ٹاور کی غیر قانونی تعمیر کے مقدمے میں گرفتار ملزم سابق ڈی جی ایس بی سی اے منظور کاکا کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت نہ ہو سکی۔ عدالت نے ملزم کے وکیل کی عدم  پیشی پر سماعت 9 اگست تک ملتوی کر دی۔ اینٹی کرپشن کے مطابق نسلہ ٹاور کیس میں منظور کاکا کو نامزد کیا گیا تھا۔ نسلہ ٹاور کی منظوری کے وقت منظور کاکا ڈی جی ایس بی سی اے تعینات تھے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں