میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد میں نئے نافذ سسٹم کی وصولیاں

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد میں نئے نافذ سسٹم کی وصولیاں

ویب ڈیسک
جمعه, ۴ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد میں نئے نافذ سسٹم کی وصولیاں، حیدرآباد میں تعمیراتی شعبے کو بریک لگ گیا، غیرقانونی تعمیرات میں اضافہ، لوگ گھروں کے نقشے منظور کروانے سے بھی گریزاں، سالوں سے عہدوں پر براجمان افسران نے شہر کا نقشہ تبدیل کردیا، تفصیلات کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد میں لاگو نئے کے ٹی سسٹم کی افسران کی جانب سے مختلف تعمیراتی منصوبوں پر بھاری رشوت وصولی کے باعث حیدرآباد میں تعمیراتی شعبے کو بریک لگا گیا ہے، روزنامہ جرات کو ملنے والی معلومات کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد میں کے ٹی سسٹم کا سرغنہ ڈائریکٹر کچی آبادی کاشف کا بہائی معطل سینیئر بلڈنگ انسپکٹر عاصم ہے جو کراچی سے آکر حیدرآباد ریجن آفس میں بیٹھ کر تمام معاملات چلاتا ہے جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ اکائونٹس عدنان شاہ بخاری ،10 سالوں سے ڈپٹی ڈائریکٹر قاسم آباد عھدے پر براجمان عرس ڈاوچ ،اس?اف افسر ریجنل ڈائریکٹر عمیر مہسیر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لطیف آباد ارشد قریشی اور نائب قاصد ظہیر سسٹم کا حصہ ہیں، ذرائع کے مطابق حیدرآباد شہر میں ایک دو اور تین منزلہ گھروں کی نقشے منظوری کیلئے 1 سے 3 لاکھ روپے رشوت لی جا رہی ہے جس کے باعث لوگوں نے نقشے منظور کروانا ہی چھوڑ دئے ہیں جس کے باعث سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچ رہا ہے، ذرائع کے مطابق عرس ڈاوچ کی سربراہی میں مشتمل منظم مافیا مختلف تعمیرات کو غیرقانونی قرار دے کر لیٹرز نکال کر بھاری رقم وصول کرتی ہی جبکہ لوگ جب گھروں کے نقشے منظور کروانے آتے ہیں تو ان کی فائلیں روک لی جاتی ہیں اور مختلف طریقوں سے حراسان کیا جاتا ہے، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں سالون سے مختلف عھدوں پر براجمان شہر کا نقشہ تبدیل کردیا ہے، بھاری رقم کے مطالبات کے باعث حیدرآباد شہر میں تعمیراتی منصوبوں کو بریک لگ گیا ہے اور کروڑوں روپے کا کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گیا، مختلف بلڈرز کا کہنا ہے کہ نقشے منظور کروانے کے بعد ماہنامہ لاکھوں روپے کا بھتہ اور مختلف طریقوں سے حراسان کرکے پئسے لینے کے باعث وہ تعمیراتی منصوبے لانے سے قاصر ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں