میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
میٹرک بورڈکراچی ، فیل طلبہ کے نتائج تبدیل کرنے میں ملوث افسر پھر ناظم امتحانات تعینات

میٹرک بورڈکراچی ، فیل طلبہ کے نتائج تبدیل کرنے میں ملوث افسر پھر ناظم امتحانات تعینات

ویب ڈیسک
جمعه, ۴ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ: مسرور کھوڑو) وزیر محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز اسماعیل راہو میٹرک بورڈکراچی میں 31ہزار فیل طلبہ کے نتائج تبدیل کرنے میں ملوث افسر پر مہربان ہوگئے، تحقیقات کا آغاز ہی نہ ہونے سے پہلے عمران طارق بٹ کو ایک بار پھر ناظم امتحانات تعینات کردیاگیا، سال2022کے امتحانات میں 34ہزار فیل طلبہ میں سے 31ہزار سے زائد طلبہ کے نتائج عمران طارق کی منظوری کے بعد خاموشی سے تبدیل کردیے گئے،رجسٹرارسندھ مدرستہ الاسلام غلام مصطفیٰ شیخ کی سربراہی میں تشکیل دی گئی تین رکنی کمیٹی تاحال تحقیقات کا آغاز کرنے میں ناکام ہے۔ رپورٹ کے مطابق میٹرک بورڈکراچی میں 2022کے امتحانات میں ایک لاکھ 67ہزار3سو98طلبہ شریک ہوئے، ایک لاکھ32ہزار 9سو54پاس اور 34ہزاز4سو44طلبہ فیل ہوئے، جبکہ ناظم امتحانات عمران طارق بٹ کی منظوری کے بعد فیل ہونے والے طلبہ میں سے31ہزارسے زائد طلبہ کے نتائج خاموشی سے تبدیل کر کے پاس کردیا گیا، بنائے گئے ریکارڈ میں 5ہزارطلبہ کو اے ون گریڈ بھی دیا گیا،نتائج تبدیل ہونے کا انکشاف سامنے آنے کے بعد حکومت سندھ نے عمران طارق بٹ کو عہدے سے ہٹا کررجسٹرار سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی غلام مصطفیٰ شیخ کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی تشکیل دی تھی لیکن 7ماہ گذرنے کے باوجود کمیٹی تحقیقات کا آغاز کرنے میں ناکام ہوگئی ہے، کمیٹی کی جانب سے معاملے کی تفتیش متعلق کو ئی بھی رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے نہ ہی وزیریونیورسٹی اینڈ بورڈز کو پیش کی گئی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں