میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
فارن فنڈنگ نوٹس فنڈ ضبطی کا ہے ،نہ نومن تیل ہوگانہ رادھاناچے گی‘شیخ رشید

فارن فنڈنگ نوٹس فنڈ ضبطی کا ہے ،نہ نومن تیل ہوگانہ رادھاناچے گی‘شیخ رشید

ویب ڈیسک
جمعرات, ۴ اگست ۲۰۲۲

شیئر کریں

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ نوٹس فنڈ ضبطی کا ہے عمران خان کو نااہل کرانے یا پی ٹی آئی کو کالعدم کرانے کا نہیں۔شیخ رشید نے ٹوئٹرپربیان میں کہا کہ بیان حلفی اورسرٹیفکیٹ میں فرق ہوتا ہے۔ فارن فنڈنگ کیس دفن ہوگیا اورفیصلہ سپریم کورٹ کے پاس چلا گیا۔شیخ رشید نے کہا کہ نوازشریف کے کیس اورفارن فنڈنگ کیس میں فرق ہے۔ فارن فنڈنگ شوکاز نوٹس صرف فنڈ ضبطی کا ہے نہ کہ پارٹی کالعدم اور عمران خان کو نااہل کرانیکا۔ انہوںنے کہاکہ الیکشن کمیشن ریفرنس حکومت کو بھیجے گا حکومت کے ڈیکلیریشن کے بعد سپریم کورٹ میں جائیگا۔انہوںنے کہاکہ ہر غلط فیصلے سے14پارٹیوں کی ساکھ راکھ بن رہی ہے۔نہ نومن تیل ہوگا نہ رادھا ناچے گی۔ پی ڈی ایم اے ٹیں ٹیں فش ہوگئی۔شیخ رشید احمد نے کہاکہ اب اتحادی بے شک میڈیا میڈیا کھیلیں۔ جو ا?ئی ایم ایف سے قرضہ بھی نہ لیسکے ان کی خاک کارکردگی ہے۔ پانی اورمہنگائی کے سیلاب کے بعد ٹرانسپورٹ بھی بند ہوگئی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں