سکھر ایکسپریس بڑے حادثہ سے بچ گئی
ویب ڈیسک
منگل, ۴ اگست ۲۰۲۰
شیئر کریں
سکھر ایکسپریس مٹیاری کے پالی جانی اسٹیشن کے قریب بڑے حادثہ سے بچ گئی، ٹرین کی ایک بوگی پٹڑی سے اتر گئی جس کی وجہ سے کئی ٹرینیں تاخیر کا شکار ہوگئیں۔کراچی سے سکھر جانیوالی سکھر ایکسپریس کی ایک بوگی کے پہیے پالی جانی اسٹیشن کے قریب ٹریک سے اتر گئے، جس کے بعد ٹرین 7گھنٹے سے زائد وقت تک پالی جانی اسٹیشن کے قریب کھڑی رہی جس سے مسافروں کو شدید اذیت کا سامنا کرنا پڑا ۔ریلوے کے عملہ نے رات 3 بجے متاثر ہونے والی ٹرین کو واپس بحال کرنے کا کام صبح شروع کیا اور کرین کی مدد سے بوگی کو دوبارہ ٹریک پر چڑھا کر ٹرین کو روانہ کیا گیا۔اس دوران اپ اور ڈاؤن ٹریک بھی متاثر ہوئے جس کی وجہ سے قراقرم، خیبر میل سمیت دیگر ٹرینیں مختلف اسٹیشنوں پر کئی کئی گھنٹے کھڑی رہیں۔