میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سپریم کورٹ ، 5 اگست سے شروع عدالتی ہفتے کیلئے چھ بینچ تشکیل

سپریم کورٹ ، 5 اگست سے شروع عدالتی ہفتے کیلئے چھ بینچ تشکیل

ویب ڈیسک
اتوار, ۴ اگست ۲۰۱۹

شیئر کریں

سپریم کورٹ آف پاکستان میں 5 اگست سے شروع عدالتی ہفتے کیلئے چھ بینچ تشکیل دے دیئے گئے ،تین بینچ اسلام آباد،دو کراچی رجسٹری اور ایک لاہور رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کریگا۔ تفصیلات کے مطابق بینچ ایک چیف جسٹس آصف سعید خان کھوسہ،جسٹس مظہر عالم ،جسٹس قاضی امین پر مشتمل ہے ،بینچ دو،جسٹس گلزار احمد،جسٹس مشیر عالم پر مشتمل ہو گا،بینچ تین،جسٹس عظمت سعید،جسٹس عمر عطاء بندیال،جسٹس اعجاز الااحسن پر مشتمل ہے جبکہ کراچی رجسٹری میں بینچ ون جسٹس گلزار احمد،جسٹس فیصل عرب،جسٹس سجاد علی شاہ پر مشتمل ہو گا،کراچی رجسٹری بینچ دو میں شامل جسٹس مشیر عالم،جسٹس منیب اختر کیس کی سماعت کریں گے،لاہور رجسٹری بینچ ون میں جسٹس منصور علی شاہ،جسٹس یحییٰ آفریدی بینچ کا حصہ ہوں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں