میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ حکومت ہٹا کر دکھائیں،بلاول بھٹو کا چیلنج

سندھ حکومت ہٹا کر دکھائیں،بلاول بھٹو کا چیلنج

ویب ڈیسک
اتوار, ۴ اگست ۲۰۱۹

شیئر کریں

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ2007سے سندھ حکومت کوہٹانے کے خواب دیکھے جا رہے ہیں،خواب دیکھنے والے چلے گئے ، سندھ حکومت آج بھی ہے ۔گھوٹکی میں ضمنی انتخاب بھی ہم نے جیت کر دکھایا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزایک بیان میں کیا۔،چیئرمین پیپلزپارٹی نے چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت ہٹا کر دکھائیں، نوے دن میں پھر واپس آؤں گا، پہلے صادق سنجرانی متفقہ امیدوار تھے آج حاصل بزنجو ہیں، کل کوئی صورتحال تبدیل ہوتی ہے تو کوئی اور متفقہ امیدوار بن سکتا ہے ، بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا نیب کے بارے میں موقف واضح ہے کہ یہ کالاقانون ہے ،نیب قوانین کیخلاف آج بھی کوشش کررہے ہیں، ہم بھی چاہتے ہیں احتساب کا کوئی ادارہ ہو، نیب سیاسی انتقام کیلئے استعمال کیا جاتا ہے ،چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ حکومت کو بھارتی جارحیت کا معاملہ مکمل سنجیدگی سے لینا چاہیے ، اقوام متحدہ کے فورم پر مسئلہ کشمیر کو حل ہوناچاہیے ، مسئلہ کشمیر پر تیسرے فریق کی ثالثی پر بہت محتاط رہنا ہو گا، مودی حکومت کوبے نقاب کرنے کیلئے موقع ضائع نہیں کرنا چاہیے ،انہوں نے کہا کہ ہمیں مسئلہ فلسطین ذہن میں رکھنا چاہیے ، مسئلہ کشمیر پر ویسا نہیں ہونا چاہیے جیسا ٹرمپ نے فلسطین میں کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں