میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ای او بی آئی ، 270 کروڑ کرپشن کے کردار کو بچانے کا حربہ

ای او بی آئی ، 270 کروڑ کرپشن کے کردار کو بچانے کا حربہ

ویب ڈیسک
جمعرات, ۴ جولائی ۲۰۲۴

شیئر کریں

ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ انسٹیٹیوشن میں 2 ارب 70 کروڑ روپے کی کرپشن کے مرکزی کردار کو بچانے کے لئے نئی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ پہلے والی کمیٹی نے ڈپٹی ڈائریکٹر کو آرڈی نیشن کے عہدے پر تعیناتی کے وقت عمران محسن کو ادارے کو نقصان پہنچانے کا قصور وار قرا ردیا تھا۔ ذرائع کے مطابق ای او بی آئی میں 2 ارب 70 کروڑ روپے کی کرپشن کے مرکزی کردار کو بچانے کے لئے نئی کمیٹی تشکیل دے دی گئی جبکہ معاملے کی انکوائری اور اس کی تفصیلی رپورٹ پہلے بنائی گئی کمیٹی دے چکی ہے ، نئی کمیٹی جس کا آفس آرڈر نمبر 111/2024 جوکہ 13 جون کو جاری ہوا ہے جس میں پہلے 2017 سے 2023 تک کا اکاؤنٹ چیک کرنا تھا جبکہ اسی آرڈر کے اندر نیچے 2017 سے 2021 کا لکھا ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ اس آرڈر کو کافی عجلت میں نکالا گیا ہے۔ پرانی کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں 2 ارب 70 کروڑ روپے کی کرپشن میں عمران محسن کو قصور وار قرار دیا تھا لیکن اس کے باوجود نئی کمیٹی بنانے کی وجہ سمجھ سے بالاتر ہے ، نئی کمیٹی بنانے کا مقصد مرکزی کردار عمران محسن کو بچانا ہے جبکہ پرانی کمیٹی کے کنوینئر مراتب علی ڈوگر جو کہ ڈائرکٹر او پی ایس اے ڈی جے اتھارٹی ٹو لاہور تھے ان کو ایک چھوٹے ریجن میں ٹرانسفر کردیا گیاہے جس کا آرڈرنمبر 92/2024 جو 31 مئی 2024 کو جاری ہواہے یہاں بھی عمران محسن نے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے ان کو ٹرانسفر کروادیا تاکہ وہ نئی کمیٹی بنواکر اپنے آپ کو بے قصور ثابت کرسکے جبکہ پرانی کمیٹی اپنی تفصیلی رپورٹ میںعمران محسن کو قصوروارقرار دے چکی ہے عمران محسن کا طریقہ واردات ایسی طرح ہے جو ای او بی ا?ئی چیئرمین کو مخالف افسر کیبارے میں من گھڑت باتیں کہہ کر بھڑکاتے ہیں اور اپنی خواہشات کے مطابق کام لے لیتے ہیں جبکہ اس وقت ای او بی ا?ئی کے چیئرمین خاقان مرتضیٰ ہیں جو ایک اچھی شہرت کے افسر ہیں اب ان کا امتحان ہے کہ وہ پرانی رپورٹ کو کس طرح دیکھتے ہوئے عمران محسن کو قرار واقعی سزا دلواتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں