میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آئی ایم ایف کاڈو مور،بجلی کی قیمت میں مزید 5روپے فی یونٹ اضافے کا مطالبہ

آئی ایم ایف کاڈو مور،بجلی کی قیمت میں مزید 5روپے فی یونٹ اضافے کا مطالبہ

ویب ڈیسک
جمعرات, ۴ جولائی ۲۰۲۴

شیئر کریں

عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) نے حکومت پاکستان سے 10 جولائی سے پہلے بجلی کی قیمت میں مزید 5 روپے فی یونٹ اضافے کا مطالبہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کی تجویز پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ہونے والے حالیہ ورچوئل رابطے میں دی گئی ہے ۔پاکستان حکام کی جانب سے آئی ایم ایف کو ورچوئل اجلاس کے دوران بجٹ کے مشکل فیصلے سے آگاہ کیا گیا اور آئی ایم ایف کو گیس کی قیمتوں میں اضافے کے اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی۔ذرائع کے مطابق ورچوئل ملاقات میں آئی ایم ایف نے 10 جولائی سے پہلے بجلی 5 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے اور بجٹ میں سخت معاشی فیصلوں اور گیس مہنگی کرنے کے اقدامات کو سراہا ہے ۔آئی ایم ایف نے معیشت کی بہتری کے لیے تاحال کیے جانے والے اقدامات پر بھی اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔ذرائع نے مزید بتایا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ نئے قرض پروگرام کا معاہدہ رواں ماہ طے پانے کا امکان ہے ، نئے قرض پروگرام پر اسٹاف لیول مذاکرات مئی میں ہو چکے ہیں اور حکومت پاکستان نے مئی سے اب تک بیش تر پیشگی اہداف حاصل کر لیے ہیں۔خیال رہے کہ پاکستان آئی ایم ایف سے 8 ارب ڈالر قرض پروگرام چاہتا ہے اور حکام کو توقع ہے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان رواں ماہ اسٹاف سطع کا معاہدہ ہو جائے گا کیونکہ اس پروگرام کیلئے آئی ایم ایف کے تجویز کردہ پیشگی اقدامات کیے جاچکے ہیں۔آئی ایم ایف کے چند اسٹرکچرل نوعیت کے شرائط ورچوئل ملاقاتوں میں جلد پر کر لیا جائے گا اور یہ بھی امکان ہے کہ آئی ایم ایف جائزہ مشن رواں ماہ ہی پاکستان آئے اور اس دورے میں معاہدہ طے پا جائے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں