میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
قرآن پاک کی بے حرمتی ، وزیر اعظم کا 7 جولائی کو ملک گیر احتجاج کا اعلان

قرآن پاک کی بے حرمتی ، وزیر اعظم کا 7 جولائی کو ملک گیر احتجاج کا اعلان

ویب ڈیسک
منگل, ۴ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں سویڈن میں قرا?ن پاک کی بے حرمتی کے واقعے کیخلاف جمعۃ المبارک 7 جولائی کو یوم تقدس قرآن منانے اور ملک گیر احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔وزیر اعظم شہباز شریف نے پوری قوم کو احتجاج میں شریک ہونے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم ایک زبان ہو کر شیطانی ذہنوں کو پیغام دے، جمعہ کو ملک بھر میں سویڈن واقعے کی مذمت میں احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں، واقعے پر قومی لائحہ عمل مرتب کرنے کیلئے جمعرات کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بھی بلایا جائے گا، پارلیمنٹ کے فورم سے قوم کے جذبات اور احساسات کی بھرپور ترجمانی کی جائے۔وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں مشترکہ قراردا دمنظور کی جائے، مسلم لیگ (ن) جمعہ کے دن یوم تقدس قرآن میں بھرپور شرکت کرے اور ملک بھر میں احتجاجی ریلیاں نکالے، قرآن کریم کی عزت و حرمت ہمارے ایمان کا حصہ ہے، اس کے لئے ہم سب ایک ہیں، گمراہ ذہن اسلاموفوبیا کے منفی رجحان کو پھیلا کر مذموم ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ دنیا بھر کی امن پسند، بقائے باہمی پر یقین رکھنے والی اقوام اور قیادت اسلاموفوبیا کا شکار اور مذہبی تعصبات کی حامل متشدد قوتوں کا راستہ روکیں، مذہب، مقدس ہستیوں، عقائد اور نظریات کو نشانہ بنانے والے متشدد ذہن دنیا کے امن کیلئے خطرہ ہیں، عالمی سطح پر پرامن، متوازن اور بین المذاہب ہم آہنگی پر یقین رکھنے والی قوتیں مل کر ایسے رجحانات اور واقعات کے تدارک کیلئے کام کریں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں