میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی تنزلی، قیمت میں 13روپے کی کمی

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی تنزلی، قیمت میں 13روپے کی کمی

ویب ڈیسک
منگل, ۴ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

آئی ایم ایف اور پاکستان کے مابین معاہدے کے بعد انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے۔بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے پاکستانی روپے پر مثبت اثرات مرتب ہونا شروع ہو گئے ہیں، جس کے بعد انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 13 روپے کی بڑی کمی کے بعد 273 روپے کا ہوگیا۔انٹربینک مارکیٹ کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر مسلسل گر رہی ہے، جہاں ڈالر کی قیمت 5 روپے کم ہوکر 280 روپے پر آ گئی۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 277.50 جب کہ قیمت فروخت 280 روپے ہوگئی۔ ڈالر کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قدر میں بھی کمی ریکارڈ ہوئی ہے، جس کے مطابق ریال کی قیمت میں 3.70 روپے کی کمی ہوئی اور ریال 71.70 روپے کا ہوگیا۔درہم کی قیمت میں 6.30 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد درہم 72.70 روپے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ اسی طرح پاؤنڈ کی قیمت میں 13 روپے کی کمی سے 355 روپے پر ٹریڈنگ جاری ہے۔ یورو کی قیمت میں 8 روپے کی کمی ہوئی، اور یہ 305 پر فروخت ہو رہا ہے۔چیئرمین ایکس چینج ایسوسی ایشن آف پاکستان ملک بوستان کے مطابق آئی ایم ایف معاہدے کے بعد روپے کی قدر میں استحکام کے باعث ڈالر بیچنے کا رجحان بڑھ رہا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں