میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی ،گٹکا اور ماوا بنانے والی فیکٹری پکڑی گئی

کراچی ،گٹکا اور ماوا بنانے والی فیکٹری پکڑی گئی

جرات ڈیسک
منگل, ۴ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

کراچی کے علاقے پاک کالونی میں پولیس کے آپریشن کے دوران گٹکا اور ماوا بنانے والی فیکٹری پکڑی گئی۔ ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس کے آپریشن کے دوران علاقے کی ناکہ بندی کی گئی اور مخصوص گھروں کی تلاشی بھی لی گئی، پولیس کا کہنا ہے کہ فیکٹری سے بڑی مقداد میں چھالیہ برآمد ہوئی۔ پولیس کے مطابق آپریشن کئی گھنٹے جاری رہا، کارروائی کے دوران گٹکا اور ماوا بنانے کی مشینیں بھی تحویل میں لے لی گئیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گٹکا اور ماوا بنانے کا سامان بھی پولیس نے تحویل میں لے لیا، سامان اس قدر زیادہ تھا کہ اسے ٹرک کی مدد سے تھانے منتقل کیا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں