میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان کے خلاف کارروائی پر حکم امتناع کی استدعا مسترد

عمران خان کے خلاف کارروائی پر حکم امتناع کی استدعا مسترد

جرات ڈیسک
منگل, ۴ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

سپریم کورٹ نے کوئٹہ میں وکیل قتل کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف کارروائی پر حکم امتناع کی استدعا مسترد کردی۔ کوئٹہ میں وکیل کے قتل میں نامزدگی کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس عائشہ ملک نے سماعت کی۔ عدالت نے کیس میں کارروائی پر حکم امتناع کی استدعا مسترد کر دی۔ عدالت نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کرنے کی استدعا بھی مسترد کر دی۔عدالت کا کہنا تھا کہ ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے آپ کی درخواست خارج کی تھی، سپریم کورٹ کا 2 رکنی بینچ اس پر حکم امتناع نہیں دے سکتا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں