میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حساس اداروں کا78 کالعدم جماعتوں کی کڑی نگرانی کا فیصلہ

حساس اداروں کا78 کالعدم جماعتوں کی کڑی نگرانی کا فیصلہ

ویب ڈیسک
پیر, ۴ جولائی ۲۰۲۲

شیئر کریں

(رپورٹ: شعیب مختار) عیدالاضحیٰ کے قریب آ تے ہی قربانی کی کھالیں جبری طور پر وصول کرنے والوں سے متعلق حساس اداروں کی جانب سے حکمت ِ عملی مرتب کر لی گئی 78 کالعدم جماعتوں کی کڑی نگرانی کا فیصلہ کر لیا گیا نیکٹا کی فہرست میں شامل تمام جماعتوں پر زکوۃ،، فطرہ، کھالیں اور چندے کی وصولی پر پابندی کا فیصلہ تاحال برقرار مشکوک مدارس بھی ریڈار پر آگئے۔تفصیلات کے مطابق عیدالاضحیٰ کے قریب آتے ہی حساس اداروں نے متحدہ لندن ،بلوچ لبریشن آرمی، لشکر جھنگوی،لشکر طیبہ،تحریک اسلامی،القاعدہ،اسلامی تحریک پاکستان،بلوچ لبریشن آرمی،اسلامک اسٹوڈنٹس موؤمنٹ آف پاکستان،لشکر بلوچستان،تحریک طالبان محمد،تحریک طالبان باجوڑ،انصار الحسین،اسلامک جہاد یونین،سندھو دیش لبریشن آرمی،جئے سندھ متحدہ محاذ،،پیپلز امن کمیٹی و دیگر جماعتوں کی خفیہ مانیٹرنگ شروع کر دی ہے جس کے تحت تمام تر جماعتوں کے کارکنان و ہمدردوں کی جانب سے عیدالاضحیٰ کے موقع پر کسی بھی قسم کی سرگرمی سامنے آنے پر انہیں فوری طور پر گرفتار کیا جائے گا۔ اس ضمن میں سوشل میڈیا پر بھی ان تمام جماعتوں کی نگرانی کا عمل حالیہ دنوں زور و شور سے جاری ہے مذکورہ جماعتوں کے حق میں مہم جوئی کرنے والوں کو قانون کے شکنجے میں لایا جائے گا۔ .رواں سال عیدالاضحیٰ کے موقع پر سیاسی و مذہبی جماعتوں اور مختلف فلاحی اداروں کے لیے قربانی کی کھالوں کی وصولی سے متعلق سخت قواعد و ضوابط بنانے پر غوری جاری ہے جس کے تحت تمام تر عناصر لاؤڈ اسپیکر پر قربانی کی کھالیں مانگنے سمیت اہم شاہراہوں و مختلف مقامات پر کیمپ لگانے سے گریز کرینگے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں