میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ملک کو مشکل سے نکالنے کا واحد حل فوری انتخابات ہیں، عمران خان

ملک کو مشکل سے نکالنے کا واحد حل فوری انتخابات ہیں، عمران خان

ویب ڈیسک
پیر, ۴ جولائی ۲۰۲۲

شیئر کریں

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ملک کو مشکل حالات سے نکالنے کا واحد حل انتخابات کا فوری اعلان اور ان کا آزادانہ و شفاف انعقاد کو قرار دے دیا۔ان خیالات کا اظہار سابق وزیراعظم و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے موجودہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کیا، انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے موجودہ حکومت کے نام ایک پیغام جاری کیا۔اپنے پیغام میں عمران خان کا کہنا تھا کہ فساد کی جس دلدل میں ہم دھنستے جارہے ہیں اس سے نکلنے کا واحد رستہ انتخابات کا فوری اعلان اور ان کا آزادانہ و شفاف انعقاد ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ کرپشن سے جمع کردہ اورمنی لانڈرنگ سے ٹھکانے لگائے گئے اپنے 1100 ارب بچانے کیلئے بدمعاشوں کا یہ ٹولہ جس انداز میں عوام کو مہنگائی کے بوجھ تلے کچل رہا ہے اس کے بعد تو ہم کسی بھی وقت سری لنکا کی طرح مکمل معاشی و سیاسی انحطاط کا شکار ہوسکتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں