میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
یونس میمن کی گرفتاری کیلئے جال تیار

یونس میمن کی گرفتاری کیلئے جال تیار

ویب ڈیسک
اتوار, ۴ جولائی ۲۰۲۱

شیئر کریں

نیب راولپنڈی نے جعلی اکاؤنٹس اسکینڈل کے بڑے مبینہ فرنٹ مین یونس قدوائی کی گرفتاری کیلئے تمام وسائل استعمال کرنے کا فیصلہ کرلیا، انٹرپول سمیت تمام ذرائع سے یونس قدوائی کی گرفتاری کی کوشش ہو گی۔تفصیلات کے مطابق نیب راولپنڈی کو جعلی اکاؤنٹس اسکینڈل کے بڑے مبینہ فرنٹ مین کی تلاش ہیں ، رپورٹ میں بتایا گیا کہ کینیڈا فرار ہونے والا مرکزی کرداریونس قدوائی ہی یونس میمن کے نام سے جانا جاتا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ 5ریفرنسزمیں اشتہاری یونس قدوائی کے اسکینڈل میں مکمل کردار سے متعلق رپورٹ سامنے آگئی ہے، سندھ بینک کو ہزارملین کا ٹیکہ لگانے اور فلاحی پلاٹوں کے غبن سب میں یونس قدوائی کا ہاتھ ہے۔ذرائع نے کہا کہ یونس قدوائی آصف زرداری کا اثرورسوخ استعمال کرکے زمینیں ایکوائر اور کک بیکس لیتاتھا ،آصف زرداری کی جگہ رشوت اور رقوم کنسٹرکشن کام میں سرمایہ کاری کے نام پرلانڈرکرتا تھا۔رپورٹ کے مطابق منی لانڈرنگ میں استعمال2جعلی اکاؤنٹس کی مہریں یونس قدوائی کے دفترسے ملیں ، یونس قدوائی نے فرنٹ مین ندیم احمدکواستعمال کر کے 2فلاحی پلاٹس نام کرائے، فرنٹ میں ندیم احمد وعدہ معاف گواہ بن چکے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ پارک لین فراڈمیں زرداری کانام نہ آئے اسلئے اکاؤنٹس یونس قدوائی سنبھالتے رہے ، 5ریفرنسزمیں اشتہاری یونس قدوائی کیخلاف ایک انویسٹی گیشن اور 3انکوائری بھی جاری ہے۔یونس قدوائی کی گرفتاری کیلئے نیب راولپنڈی نے تمام وسائل استعمال کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ، ذرائع کے مطابق انٹرپول سمیت تمام ذرائع سے یونس قدوائی کی گرفتاری کی کوشش ہوگی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں